وزارت خارجہ 229

لیبیا کی فوجی کمیٹیوں کا جنگ بندی معاہدہ خوش آئند ہے، سعودی عرب

ریاض( رپورٹنگ آن لائن) سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مملکت کی قیادت اقوام متحدہ کی نگرانی میں لیبیا کی مشترکہ فوجی کمیٹیوں کی جانب سے ملک میں مستقل جنگ بندی کے معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مملکت امید کرتی ہے کہ جنگ بندی معاہدہ آگے چل کر سیاسی اور اقتصادی دھاروں کی کامیابی کا باعث بنے گا۔ جنگ بندی معاہدہ لیبیا کی حکومت اور عوام کی سلامتی، امن، استحکام اور خود مختاری کی نئی راہیں کھولے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں