اجتماعی قبروں

لیبیا میں اجتماعی قبروں کا انکشاف، عالمی فوجداری عدالت نے نوٹس لیا

ترپولی (رپورٹنگ آن لائن) لیبیا کے شہر ترہونہ میں اجتماعی قبروں کا پتہ چلنے کے بعد بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اس معاملے پر نوٹس لیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت آئی سی سی کے ایک وفد نے لیبیا کے ترہونہ شہر میں ملنے والی اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کا پتہ چلنے کے بعد لیبیا کے پراسیکیوٹر دفتر کے سربراہ سے ملاقات کی۔ آئی سی سی کے وفد نے اجتماعی قبروں اور بارودی سرنگوں سے آلودہ علاقوں کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنے کے بعد دونوں معاملات کے ذمہ دار افراد کو سزا دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔