اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ پہلے مشرقی پاکستان میں غدار بنائے،پھر بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ،اب پنجاب میں ریاست نے غداری کے مقدمے بنا ڈالے ،لگتاہے حماقتوں سے بات کہیں آگے بڑھ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر بغاوت کے مقدمے پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پوراپاکستان غدار، صرف ایک محب وطن،انہوں نے کہاکہ پہلے مشرقی پاکستان میں غدار بنائے،پھر بلوچستان ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ،اب پنجاب میں ریاست نے غداری کے مقدمے بنا ڈالے ، انہو ںنے مز ید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے تازہ واردات میں 3 ریٹائرڈ فوجی جرنیل بھی غدار قرارپائے،لگتاہے حماقتوں سے بات کہیں آگے بڑھ گئی ہے۔