احسن اقبال 109

لگتا ہے سپریم کورٹ میں مارشل لا نافذ ہے، احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت چیف جسٹس پاکستان کا کنڈکٹ زیر بحث ہے، لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں مارشل لا نافذ ہے۔ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ متحرم ادارہ ہے، فل کورٹ اجلاس بلانا چاہیے۔ جس پر بات ہو رہی ہے وہ سیشن کورٹ نہیں سپریم کورٹ ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ فل کورٹ جو فیصلہ کرے سب کے لیے قابل قبول ہوگا، چیف جسٹس کو کیا اپنے ساتھی ججوں پر اعتماد نہیں ہے؟ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مخصوص بینچ کے ذریعے سیاسی فیصلے کیے جارہے ہیں، عمران خان مخالفین کو دبا ؤمیں لاکر چاہتے تھے ان کو آسان راستہ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں