لاہور ہائی کورٹ 18

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی17 فروری کو سماعت کریں گے .

عدالت کی جانب سے وکلا ء کو حتمی دلائل کے لیے طلب کیا گیا ۔ قائد حزب اختلاف محمد معین الدین ریاض اور امیر جماعت اسلامی لاہور سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلدیاتی نظام میں بیوروکریسی کو اختیارات دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، جبکہ غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں