حماد اظہر 148

لوٹے ایک بار استعمال کے بعد ہی کبار ہو گئے، حماد اظہر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ لوٹے ایک بار استعمال کے بعد ہی کباڑ ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ن لیگ نے اپنی شکست کا ملبہ ان پر ڈال دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب ان کے قائدین نجی محفلوں میں کہتے پھر رہے ہیں کہ آئندہ کسی بھی لوٹے کو ن لیگ کی ٹکٹ نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں