لندن (رپورٹنگ آن لائن)بالی وڈ کی مقبول اداکارہ عالیہ بھٹ نے لندن میں اپنے شوہر اداکار رنبیر کپور کے ساتھ رومانوی لمحات بیتاتے ہوئے دلکش ویڈیو شیئر کردی جس نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
اس مختصر مگر خوبصورت ویڈیو میں عالیہ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ لندن کی مختلف خوبصورت لوکیشنز پر خوشگوار لمحات گزارتی نظر آتی ہیں۔ویڈیو میں رنبیر کپور کو عالیہ کا ہاتھ تھامے، انہیں گھماتے اور ان کی مسکراہٹوں کو نکھارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں عالیہ کو مختلف ڈریسز میں دیکھا جا سکتا ہے، ایک منظر میں وہ ایک گرم سوئیٹر پہنی دیکھی جاسکتی ہیں، دوسرے منظر میں سفید ٹی شرٹ جبکہ ایک اور منظر میں انہیں ٹیوب ٹاپ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے، علاوہ ازیں ایک سین میں وہ رنبیر کا کیپ پہنی بھی نظر آتی ہیں۔مداحوں نے بالی وڈ کی اس فیورٹ جوڑی کی دلچسپ ویڈیو کو بیحد سراہا اور تبصروں میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔








