سعد حریری

لبنان،سعد حریری کی سبکدوشی کے بعد بہا الحریری کی سیاسی میدان میں انٹری

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے سابق وزیر اعظم رفیق حریری کے بیٹے بہا حریری نے لبنان کی سیاسی زندگی میں داخل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وطن کو دوبارہ حاصل کرنے کی جنگ لڑیں گے اور اپنے مرحوم والد کے راستے پر گامزن رہیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میڈیا کو بھیجی گئی ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں 55 سالہ بہا الحریری نے اس سے پہلے کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھا اور جس نے خود کو سیاست سے کافی حد تک دور کر رکھا ہے۔

ہم وطن کی بحالی اور خودمختاری کی بحالی کے لیے جنگ لڑیں گے۔ وطن کو اس کے قابضین سے آزاد کرائیں گے۔بہا ایک تاجر ہیں۔ ان کے لبنان اور اردن میں کاروبار اور جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی غلط معلومات یا دھمکی صرف قوم کے دشمنوں کی خدمت کرتی ہے۔ انتخابات سے چند ماہ قبل انہوں نے جو اقدام اٹھایا اس نے لبنان کی سیاسی زندگی میں ایک بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔