بیروت (رپورٹنگ آن لائن )حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ان کے گروپ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ سے متاثرہ خاندانوں کو 50 ملین ڈالر سے زیادہ کے نقد تحائف کی ادائیگی کی ہے۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ اسرائیل کے ساتھ تباہ کن تنازعے کے بعد اپنے حمایتی مرکز کو مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی کوششوں میں مالی معاونت کے لیے ایران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا قاسم نے ایک ریکارڈ شدہ تقریر میں کہ 300 سے 400 ڈالر فی کس کے درمیان ادائیگیوں کی کل رقم 77 ملین ڈالر سے زیادہ ہوں گی جس سے رجسٹر ہونے والے تمام 233,500 خاندانوں کو ادائیگی کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ حزب اللہ ان لوگوں کو بھی یکمشت 8,000 ڈالر فراہم کرے گی جن کے بنیادی گھر جنگ میں تباہ ہوئے تھے اور بیروت یا اس کے مضافات میں رہنے والوں کے لیے ایک سال کے کرائے کے لیے 6,000 اور دارالحکومت سے باہر رہنے والوں کے لیے 4,000 ڈالر اس وقت تک فراہم کرے گی جب تک وہ گھروں کو واپس نہ جا سکیں۔ ان ادائیگیوں کی مالی اعانت بنیادی طور پر ایران کرے گا۔









