بیروت (ر پورٹنگ آن لائن) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان کا تیل خطرے میں ہوا تو اس کے دفاع کے لیے مناسب کارروائی کریں گے۔اسرائیل دونوں ملکوں کے درمیان متنازع سمندری حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے کھدائی کا کوئی حق نہیں رکھتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں نصراللہ نے کہا کہ مناسب وقت پر مزاحمت جب لبنان کے تیل کو خطرے میں دیکھے گی تو اپنا کام کرے گی۔اسرائیل کے ساتھ سمندری سرحدوں کی حد بندی پر نصراللہ نے تبصرہ کیا کہ ہم سمندری سرحدوں کی حد بندی کے معاملے میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی ہم اس معاملے پر اپنا کوئی الگ سے موقف بیان کرتے ہیں۔
ہم اس معاملے میں اس لیے مداخلت نہیں چاہتی کیونکہ اس سے مذاکرات کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمت نے لبنان کے تیل، وسائل اور لبنان کی گیس کو اسرائیلی عزائم سے بچانے کے لیے تیار کر رکھی ہے۔حسن نصراللہ نے کہا کہ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ وہ اس بحث کو حل کرنے سے پہلے اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکتا ہے تو یہ غلط ہے۔