ایال زامیر 12

لبنان پر اپنا اقتدار مسلط کریں گے ، یہ لڑائی مختصر نہیں ہوگی، اسرائیل

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی چیف آف سٹاف ایال زامیر نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں معرکہ آرائی مختصر نہیں ہوگی۔ انہوں نے شمالی کمان کے ہیڈ کوارٹر میں فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان میں اپنا اختیار نافذ کرے گا کیونکہ وہاں کی حکومت ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ان کا اشارہ لبنانی حکومت کی جانب سے حزب اللہ کا اسلحہ واپس لینے کی قرارداد پر عمل درآمد میں سستی کی طرف تھا۔

ایال زامیر نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کئی محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اور ایران اور اس کے آلہ کاروں کے خلاف بیک وقت کارروائی کر رہا ہے۔ اس ایرانی حکومت کے خلاف بڑی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران پر کوئی بھی حملہ اس کے تمام آلہ کاروں کو کمزور کر دیتا ہے۔ ان کے بقول حزب اللہ کے خلاف جنگ ایک اور اہم محاذ پر جنگ ہے۔ یہ کوئی ثانوی محاذ نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں