سعد الحریری

لبنان میں نامزد وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)نامزد وزیر اعظم سعد الحریری کی جانب سے استعفی دینے اور نئی حکومت بنانے کی اپنی کوشش ترک کرنے کے اعلان کے بعد دارالحکومت بیروت میں مظاہرین اور لبنانی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی ۔اس بات کا خدشہ ہے کہ حریری کا ڈرامائی استعفی اس بحران زدہ ملک کو مزید سیاسی انتشار کی طرف لے جائے گا۔

حریری کے اس فیصلے کے فوری ردعمل میں جمعرات کے روز لبنانی پا نڈ کی قیمت فو ری طور پر نیچے گر گئی ، جو اب بلیک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں لگ بھگ 21ہزار150پانڈز کی ریکارڈ نچلی سطح تک پہنچ گیا ہے ۔