لبنان

لبنان میں قبل از وقت مارچ میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

بیروت (رپورٹنگ آن لائن)لبنان کی پارلیمنٹ نے آیندہ سال 27 مارچ کو قانون سازاسمبلی کے نئے انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔اس اقدام کے بعد وزیراعظم نجیب میقاتی کی حکومت کو عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے معاشی بحالی کا پیکج حاصل کرنے کے لیے صرف چند ماہ کا وقت مل سکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں آیندہ سال مئی میں انتخابات ہونا تھے لیکن رمضان کا مقدس اسلامی مہینہ بھی مئی میں آرہا تھا۔

اس لیے اس ٹکرا ئوسے بچنے کے لیے قبل ازوقت مارچ میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد میقاتی کابینہ صرف اس وقت تک نگران کا کردارادا کرے گی جب تک نئے وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ نہیں مل جاتا اور نئی حکومت کی تشکیل کا کام سونپ نہیں دیاجاتا ہے۔