یروشلم (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے لبنان کو دھمکی دی ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیرمسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ اسرائیل کا لبنان کیخلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں ہے.
لبنانی سرزمین سے اسرائیل پرحملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق لبنانی حکومت ہماری ہدایت پر عمل کرے، اس سے پہلے کہ ہم اس سے بھی زیادہ کارروائیاں کریں۔









