لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وحد ت کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایاگیا ہے کہ وحدت کالونی کے علاقہ میں پولیس کو ہوائی فائرنگ کی آواز سنائی دی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم خواجہ ریاض گرفتار کر کے قبضے سے پسٹل و گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔
