لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور میں میڈیکل طالبہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق شرمناک واقعہ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں پیش آیا، جہاں میڈیکل طالبہ کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو وزیراعظم قرضہ اسکیم سے قرض دلوانے کے بہانے بلوایا اور گن پوائنٹ پرایک مکان میں لے گیا جہاں اس درندہ صفت شخص نے لڑکی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹان نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پر انچارج جینڈر سیل ماڈل ٹان صدف رشید نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی متاثرہ لڑکی سے جنسی زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔