لاہور ہائیکورٹ 178

لاہور ہائیکورٹ، کاپی تاخیر سے ملنے پر مقامی وکیل نے کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کی کاپی برانچ میں مقامی وکیل نے کاپی تاخیر سے ملنے پر کاپی برانچ کے شیشے توڑ دیئے، لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔

ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر نے ڈنڈا تھامے کاپی برانچ پر حملہ کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ سیکورٹی نے ایڈووکیٹ ماجد جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ایڈووکیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت پرچہ درج کروا دیا گیا۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل فرحان شہزاد نے خصوی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ وکیل کا پہلے مرحلے میں لائسنس معطل کیا جائے گا، پھر منسوخ کیا جائے گا، وکلا کو بدنام کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں