لاہور ہائی کورٹ 37

لاہور ہائیکورٹ کے عجائب گھر کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے قائم کمیٹی کی تشکیل نو

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ کے عجائب گھر کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے قائم کمیٹی کی تشکیل نو کر دی گئی ۔ جسٹس رسال حسن سید کی سربراہی میں تین رکنی ہائیکورٹ کے میوزیم کی نگرانی کرے گی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی۔جسٹس رسال حسن سید کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس ملک وقار حیدر اعوان کو کمیٹی کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔

یہ تین رکنی کمیٹی لاہور ہائیکورٹ کے عجائب گھر کی دیکھ بھال، نگرانی اور انتظامی امور کی براہِ راست نگرانی کرے گی۔ عدالتی ذرائع کے مطابق کمیٹی کا مقصد ہائیکورٹ کی تاریخی وراثت اور عدالتی نوادرات کے بہتر تحفظ اور نگہداشت کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں