لاہور ہائیکورٹ 191

لاہور ہائیکورٹ کا خواجہ آصف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنما خواجہ آصف کی آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا، کسی ملزم کو غیر معینہ مدت کےلیے جیل میں نہیں رکھا جاسکتا۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی نے خواجہ آف کی ضمانت کا 18صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس نہیں دائر کیا گیا۔ نیب کے مطابق لیگی رہنما کے خلاف تحقیقیات جاری ہیں جبکہ ریفرنس بھی منظوری کےلیے بھجوایا ہے ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق خواجہ آصف سے پوچھ گچھ مکمل ہو چکی ہے کوئی ریکوری نہیں ہونی لہذا عدالت خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں