لاہور ہائیکورٹ 90

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی لا افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ کے 4 ججز نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس اور پاکستان تحریک انصاف کے 97 لا افسران کی برطرفیوں کو درست قرار دے دیا۔ فل بنچ کے 4 ججوں نے درخواستوں کو جزوی منظور کر لیا، نے حمزہ شہباز کے دور حکومت کے 19 لا افسروں کی تقرریاں بھی غیر قانونی قرار دے دیں۔

جسٹس عاصم حفیظ نے 4 ججوں کے فیصلے سے اختلاف کیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی فل بنچ نے احمد اویس اور دیگر کی درخواستیں پر سماعت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں