لاہور ہائی کورٹ 4

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی اپیل خارج کردی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی اپیل خارج کر تے ہوئے 13سال سزا کا سنایا گیا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ۔عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں پیش کیے گئے شواہد اور فرانزک رپورٹ سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مجرم محمد نذیر کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔ مجرم محمد نذیر نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر نے موقف اختیار کیا کہ مجرم سے 9کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی تھی اور گواہوں کے بیانات سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھی برآمد شدہ مواد ہیروئن ثابت ہوا جبکہ فرانزک لیبارٹری کی تصدیق سے منشیات کی موجودگی کی توثیق ہو چکی ہے۔وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ گواہوں کے بیانات میں تضاد پایا جاتا ہے اور پولیس کا ریکارڈ گواہوں کی شہادتوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ مقدمے میں شواہد واضح اور غیر متنازعہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں