لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہورہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا۔ ترمیمی ججز روسٹر 4 اپریل سے 23 اپریل تک نافذ العمل رہے گا۔
مقدمات کی سماعت کیلئے کل 21 ڈویژن اور 49 سنگل بنچ تشکیل دے دیے گئے۔ پرنسپل سیٹ پر سول، بنکنگ، فوجداری سمیت مختلف نوعیت کی اپیلوں کی سماعت کیلئے 13 ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا جبکہ پرنسپل سیٹ پر سول، سروس، ضمانت سمیت سول اور فوجداری کیسوں کی سماعت کیلئے 29 سنگل بنچ تشکیل دیا گیا۔ بہاولپور بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 2 ڈویژن اور 5 سنگل بنچ جبکہ ملتان بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 4 ڈویژن اور 9 سنگل بنچ کے علاوہ راولپنڈی بنچ پر مقدمات کی سماعت کیلئے 2 ڈویژن اور 6 سنگل بنچ تشکیل دیا گیا۔