لاہور ہائیکورٹ 173

لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کیلئے رپورٹ طلب کرلی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ کو ریڈ زون قرار دینے کے ایکٹ میں بہتری کیلئے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔فاضل عدالت نے استفسار کیا ریڈ زون ایکٹ کو بہتر بنانے اور سقم دور کرنے کیلئے کیا کیا جاسکتا ہے۔ فاضل عدالت نے ایکٹ میں بہتری کے لئے رپورت طلب کرتے ہوئے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مال روڈ پر احتجاج کی پابندی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں