لاہور ہائی کورٹ 169

لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روک دیا گیا، فریقین کو نوٹسز جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں مقف پیش کیا کہ مہنگی چینی بیچنے کا الزام لگا کر شوگر ملز کو جرمانے کیے گئے، مسابقتی کمیشن نے جرمانوں کی وصولی کے لیے نوٹسز جاری کردئیے، معاملہ پہلے سے ہی عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جرمانے نہیں کیے جاسکتے، عدالت جرمانوں کی وصولی کا نوٹس کالعدم قرار دے۔

عدالت نے شوگر ملز کو جرمانے کرنے کے فیصلہ پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں