لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ میں افسران اور سٹاف کی آن لائن حاضریوں کا آغاز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کو ڈیجیٹائز کرنے کی جانب سے اہم پیشرفت ہوئی ہے ،افسران اور سٹاف کی موبائل فون پر آن لائن حاضریوں کا آغاز ہوگیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد سرکلر جاری کیا گیا ،ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے سرکلر جاری کیا ،چیف جسٹس کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار آئی ٹی جمال احمد نے موبائل ایپ پر حاضریوں کا نیا سسٹم متعارف کروایا.

ہائیکورٹ میں افسران اور سٹاف کی آن لائن حاضریوں کا سسٹم پی آئی ٹی بی کی مدد سے متعارف کروایا گیا ،سسٹم کے تحت سپروائزری افسران اپنے ماتحت عملے کی حاضری کا ریکارڈ دیکھ سکیں گے۔