لاہور ہائی کورٹ 18

لاہور ہائیکورٹ میں 25 دسمبر سے موسمِ سرما کی عدالتی تعطیلات ہوں گی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی سالانہ عدالتی تعطیلات 25 دسمبر سے 8 جنوری تک ہوں گی ۔

تعطیلات کے دوران عدالت عالیہ کے بیشتر ججز چھٹیوں پر ہوں گے تاہم چند ججز ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے دستیاب رہیں گے۔

عدالتی تعطیلات کے دوران ہائیکورٹ میں صرف مخصوص نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے جن میں درخواستِ ضمانت، حبسِ بے جا اور دیگر فوری نوعیت کے مقدمات شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں