پراپرٹی ٹیکس 59

لاہور کے پوش علاقے ماڈل ٹاؤن میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی بڑی واردات کا انکشاف سامنے آگیا۔

رپورٹنگ آن لائن۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور ریجن بی میں پراپرٹی ٹیکس چوری کی بڑی واردات سامنے آگئی

لاہور ریجن بی کے پرکشش اور شہر کے مہنگے ترین زون 7 کے سرکل ماڈل ٹاؤن کے علاقہ K بلاک کی کمرشل مارکیٹ میں ان اسیسیڈ اور انڈر اسیسڈ جائیدادوں کی تعداد ایک لمبی فہرست پر مشتمل ہے۔یہاں 10 مرلے کی زوننگ میں اور اس سے بڑے رقبے پر مشتمل کمرشل پراپرٹی یونٹس کی اکثریت سابق ایکسائز انسپکٹر ملک ضیا اور موجود انسپکٹر شرافت نے یا تو سرے سے چھوڑ رکھی ہے یا پھر ان کی تشخیص کم کی گئی ہے۔ جس سے قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کے ریونیو لاس کا سامنا ہے۔

یہاں تعینات کانسٹیبل احمد باجوہ اور انسپکٹر ملک ضیا کا تنخواہ دار پرائیویٹ پرسن ابوبکر دست راست کے طور پر کام کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے اور اپنے انسپکٹرز اور ای ٹی او عزیر تنویر کی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں۔ای ٹی او مزکور نوجوان اور نیے ریکروٹیڈ ہیں تاہم بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے آتے ہی رشوت اور کرپشن شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ای ٹی او زون 7 عزیر تنویر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پراپرٹی ٹیکس سرکل ماڈل ٹاؤن ٹو کے K بلاک کمرشل مارکیٹ میں غیر تشخیص یا ان اسیسیڈ یونٹس کے متعلق وہ کچھ نہیں جانتے وہ چیک کروا لیتے ہیں۔

جبکہ سرکل انسپکٹر شرافت کا کہنا تھا کہ وہ حال ہی میں تعینات ہوا ہے اسے زیادہ علم نہیں ہے البتہ وہ کے بلاک کی کمرشل مارکیٹ کو نیے سرے سے چیک کرلیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں