دھماکہ 183

لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی ہوگئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں دھماکہ، پانچ افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاون میں واقع ایک گھر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی ،دھماکے کے باعث قریبی گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور وہاں قریب کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔دھماکے بعد ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا، شہری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس و ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکو طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا ۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکہ کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے یا پھر یہ گیس پائپ لائن کے پھٹنے سے ہوا تاہم سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

بورڈ آف ریونیو سوسائٹی میں واقع گھر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ ناشتہ کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا اورزمین لرزنے لگی وہ سمجھے کہ زلزلہ آگیا ہے اور گھر سے بھاگ کرباہر نکلے تو منظر ہی کچھ اور تھا۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے گاڑیاں ہوچکی تھیں جبکہ بیرونی دیواریں گرگئیں، گیٹ لٹکنے لگا جبکہ سڑک پر بھی گڑھے پڑچکے تھے۔پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ڈپٹی کمشز لاہور بھی موقع پر پہنچ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں