لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)لاہور چیمبر ملک کا سب سے بڑا چیمبر آف کامرس ہے جو 1922 میں قائم ہوا تھا جس کی پوری صدی پر مشتمل شاندارتاریخ ہے،لاہور چیمبر صنعت و تجارت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 30,000سے زائد ممبران رکھنے والا ملک کا پہلا آئی ایس او سرٹیفائیڈ چیمبر آف کامرس ہے، لاہور چیمبر ایک مضبوط اور متحرک بزنس سپورٹ آرگنائزیشن کے طور پر جانا جاتا ہے جو قومی اور بین الاقوامی روابط کے ساتھ اپنے بنیادی کام بڑی ذمہ داری سے سر انجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سیالکوٹ چیمبر کے وفد کی قیادت سینئر نائب صدر شیخ زوہیب رفیق سیٹھی کر رہے تھے جبکہ وفد کے دیگر شرکاء میں نائب صدر قاسم ملک اورسیالکوٹ چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران شامل تھے۔
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صد ر میاں رحمان عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، لاہور چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر کاشف یونس مہر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس تمام سرکاری اور نجی اداروںکے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشنز استوار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔انہوںنے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف سہولیات مہیا کررہا ہے۔لاہور چیمبر کے سمارٹ سروسز میں ون سٹپ سلیوشن شامل ہیں جو وفاقی اور صوبائی تنظیموں کے متعدد ہیلپ ڈیسک پر مشتمل ہے۔لاہور چیمبر آن لائن رینوول کی سہولت بھی فراہم کر رہا ہے اور اس سال دو ہزار سے زائد ممبران نے اس سہولت سے فائدہ اُٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر کی گرانقدر خدمات ہم سب کے لئے ایک بہترین مثال ہیں ۔
لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن نے کہا کہ تمام چیمبرز کو اکانومی کے معاملات کی بہتری کے لئے میں مل کر کوشش کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انرجی کی قیمت اور انفلیشن میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ حکومت کو کاروپریٹ ٹیکس کو کم کیا جائے جبکہ پالیسی ریٹ بھی سنگل ڈیجٹ میں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا ڈیسک بھی بہت جلد لاہور چیمبر میں اوپن کر دیا جائے گا ۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ کے لاہور چیمبر سیالکوٹ چیمبر کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ سیالکوٹ چیمبرنے ڈرائی پورٹ ، ائرپورٹ، بزنس سنٹر قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہلاہور چیمبر کا ون ونڈو سمارٹ سروسز اپنی مچال آپ ہے جو ممبران کو سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اور سیالکوٹ چیمبر کو مل کر مختلف پراجیکٹس پر کام کرنا چاہئے جن میں جوائنٹ پراجیکٹس بھی شامل ہیں ۔