لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہورمیں ڈینگی وائرس کے شہریوں پروارجاری ہیں ،مزید 42 نئے مریضوں کی تصدیق ہو ئی ہے۔علامہ اقبال زون میں ڈینگی کے8مریض رپورٹ ہو ئے ۔
داتا گنج بخش ، سمن آباد ، نشتر زون میں ڈینگی بخار کے 6،6مریض رپورٹ ہو ئے ،عزیز بھٹی زون 3،کینٹ اور گلبرگ زون میں 5، 5مریض رپورٹ ہو ئے،راوی ، شالامار اور واہگہ زون میں ڈینگی بخار کا ایک نیا مریض رپورٹ ہوا ۔









