لاہور(رپورٹنگ آن لائن) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے سوا تین ارب کی اراضی واگزار کرالی۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سوا تین ارب روپے کی اراضی قابضین سے واگزار کرالی گئی ہے، پیکو روڈ بادامی باغ پر 27 کنال اراضی پر انڈسٹریل گودام تعمیر کیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین متروکہ وقف آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے زمین پر قبضہ کیا گیا تھا اور 2012 میں اراضی پر انڈسٹریل گودام کو غیرقانونی طور پر کمرشل کیا گیا تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 27 کنال اراضی کی قیمت تقریباً دو ارب ستر کروڑ روپے ہے۔ایف آئی اے حکام نے مال روڈ دیال سنگھ مینشن پر دو پانچ پانچ مرکے کی دکانیں بھی واگزار کرالی گئی ہیں، جن کی مالیت تقریباً چھ کروڑ پچاس لاکھ روپے بنتی ہے۔