لاہور قلندرز 28

لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پی سی بی سکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی پر وٹوکول توڑ دیئے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ہوٹل میں قیام پذیر2کھلاڑیوں نے زبردستی مہمانوں کو کمرے میں بلایا، لاہور قلندرزکے کھلاڑیوں نے پی سی بی سکیورٹی سٹاف کی بات نہیں مانی،دونوں کھلاڑیوں نے رات 11بجکر 5 منٹ پرمہمانوں کو بلایا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے سی ای اوپی ایس ایل سلمان نصیرکوخط لکھ دیا،خط میں پی سی بی سکیورٹی پروٹوکول اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے پر زور دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں