بین ڈنک 130

لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک مکمل فٹ ہوگئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دستیاب ہونگے

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک مکمل فٹ ہوگئے۔سی او او لاہور قلندرز ثمین رانا کے مطابق بین ڈنک اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک کو ٹریننگ کے دوران ہونٹ پر بال لگی تھی۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ 9 جون کو ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں