پی ایس ایل 42

لاہور قلندرز پرفارمنس کا سلسلہ کراچی میں بھی جاری رکھے گی، اسامہ میر

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندر کے اسپنر اسامہ میر نے کہا ہے کہ لاہور کے میچز میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دی، یہ سلسلہ کراچی میں بھی جاری رکھیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسامہ میر نے کہا کہ جب وہ ٹیم سے آؤٹ ہوئے تھے، اس وقت لاہور قلندرز کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود کو بہتر کیا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ جہاں موقع ملے، ایسی کارکردگی پیش کی جائے کہ جس سے ٹیم کو فائدہ ہو۔اسپنر نے کہا کہ لاہور کے میچز میں قلندرز نے اچھا پرفارم کیا، پی ایس ایل کے کراچی میچز میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں