لاہور(رپور ٹنگ آن لائن )سیشن عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 2فروری تک توسیع کر دی ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ججوں کے اجلاس کے باعث ملزمان کو ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔
پولیس نے ملزمان کے وارنٹ پیش کر کے 2فروری تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کے آرڈر لے لئے ۔ علاوہ ازیں پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان تیار کرلیا ہے ۔100سے زائد صفحات پر مشتمل چالان میں گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کے مدعی اور 15 پر کال کرنے والے شخص بھی شامل ہے، سانحے کے وقت موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا۔
چالان عدالت میں جمع ہونے کے بعد ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا آغاز کیا جائے گااورانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ سماعت کریں گ۔یجیل ٹرائل میں سپیشل پراسکیوٹر وقار عابد، حافظ اصغر اور عبدالجبار پیش ہوں گے۔