لاہور ( ر پورٹنگ آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کے بعد دس کلو کے
آٹے کا تھیلا بھی نایاب ہو کر رہ گیا ہے۔ اس سلسلے میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی
فلور ملوں نے آٹے کی سپلائی محدود کردی ہے جبکہ پنجاب فلور مل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب حکومت انہیں طلب
کے مطابق گندم فراہم نہیں کرے گی تو وہ یوٹیلیٹی سٹورز کو ان کی طلب کے مطابق آٹا فراہم نہیں کرسکتے۔









