لاہور ریجن کی جیلوں میں کیمرے بند، کنٹرول روم غیر فعال ،ڈی آئی جی کا اظہار ناراضگی

جعفر بن یار

رپورٹنگ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید روف کی جانب سے جیلوں میں خراب معاملات کی نشاندہی کی گئی ہے،،،اس حوالے سے ایک مراسلہ منظر عام پر آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جیلوں میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم موثر انداز میں کام نہیں کر رہے، ،،جس کی وجہ سے جیلوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا جیل کنٹرول روم میں کام کرنے والے ملازمین مشاہدہ نہیں کر سکتے،

مراسلہ میں جیلوں کی انتظامیہ کو تنبیہ کی گئی ہے کنٹرول روم میں وارڈرز کو تعیناتی کو مستقل بنیادوں پر یقینی بنایا جائے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیلوں میں اکثر کیمرے بند پائے جاتے ہیں،اور مختلف عذر پیش کئے جاتے ہیں، ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید روف نے احکامات جاری کئے ہیں کہ سیکورٹی کیمروں کی تعداد کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے، اور رپورٹ بھی پیش کہ جائے