رپورٹنگ آن لائن۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن اے لاہور میں محکمانہ امتحان میں فیل ہونے والے ملازمین کو OPS بنیادوں پر کلرک بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیرہ غازی خان شاہد علی گیلانی نے ریجن اے لاہور میں بطور ڈائیریکٹر تعیناتی کے دوران شیخوپورہ سے محکمانہ امتحان میں فیل ہونے والے جونئیر کلرک عبدالستار اور شمس الزمان جبکہ قصور سے جونئیر کلرک ظہیر عباس کو OPS بنیادوں پر انسپکٹر تعینات کردیا۔
حالانکہ سابق سیکریٹری ایکسائز ڈیپارٹمنٹ وجیہ اللہ کندی نے ہدایات جاری کی تھیں کہ فیل شدہ کلرکوں کو OPS انسپکٹر تعینات نہ کیا جائے۔اور صرف ایسے جونئیر کلرک ہی OPS انسپکٹر تعینات کیئے جاسکتے ہیں جو پرموشن کے لئے اہلیت پر پورا اترتے ہوں۔
ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ریجن اے کے سابق ڈائیریکٹر نے جونیر کلرکوں سے بھاری رشوت لیکر انہیں امتحانات میں فیل ہونے کے باوجود انسپکٹر کے عہدے بانٹے اور پرکشش سرکل دیئے۔