زیلنسکی

قیدیوں کے محفوظ تبادلے پر سعودی ولی عہد کی کا شکر گزار ہوں، زیلنسکی

کیف (رپورٹنگ آن لائن)یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے غیر ملکیوں کی حالیہ رہائی میں ثالثی کرنے پر سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ خصوصی انٹرویو میں زیلنسکی نے کہا میں ایک بار پھر کہتا ہوں کہ روس یوکرین کی سیاسی فتوحات اور اس کے حاصل کردہ فوائد کے اظہار سے بچنے کے لئے غیر ملکی شہریوں کو ہمارے حوالے نہیں کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کوششوں کے لیے سعودی عرب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ سعودیہ کی آخری کوشش بہت اچھی تھی۔ ہم دوسرے ممالک کے 205 سے زائد باشندوں اور شہریوں کو واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب کے ذریعے ہم متعدد امریکیوں کا تبادلہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ برطانوی، کروشین، مراکش اور سویڈش کے شہری بھی رہا کئے گئے۔ اسی لئے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔خیال رہے روس یوکرین بحران میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ثالثی کی وجہ سے روس نے مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے 10 قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔سعودی ولی عہد کی اس ثالثی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔