نیتن یاھو

قیدی تبادلہ معاہدے میں فوجی دبا ئوہماری مدد کر رہا، نیتن یاھو

رفح(رپورٹنگ آن لائن)غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ایک اسرائیلی وفد قاھرہ پہنچا ہے۔ اسی موقع پر وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں فوجی دبا تل ابیب کی مدد کر رہا ہے۔

نیتن یاہو نے رفح کا دورہ کیا اور وہاں کئی فوجی کمانڈروں سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا معاہدے کے پہلے مرحلے میں سب سے زیادہ تعداد میں قیدیوں کو رہا کرنے کے ہمارے مطالبے میں فوجی دبائو ہماری مدد کر رہا ہے۔

نیتن یاھو نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے سے متعلق مطالبات پر ہماری ثابت قدمی کے ساتھ عسکری طور پر دوہرا دبا ڈالا جارہا ہے۔

یہ عسکری دبائو معاہدے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن رہا بلکہ اسے مضبوط کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ فلاڈیلفیا محور اور رفح کراسنگ پر ہمارا کنٹرول جاری رکھنے کے لیے بھی عسکری دبا ئوضروری ہے۔