اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ قیام پاکستان ہوگیا، اب اللہ عمران خان کے ہاتھ سے ہی تکمیل پاکستان بھی ہوگا،چوروں نے قوم کو للکارا ہے،اب قوم جاگ چکی ہے، ہم جیتے ہوئے ہیں ،نتیجہ 27 مارچ کو نکلنا ہے ۔آئی ٹین اسلام آباد میں ریلی کے شرکاء اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملک میں کچھ نہیں ہونا، اب چوروں نے دفن ہونا ہے اور پاکستان نے ترقی کرنا ہے۔
انہوںنے کہاکہ یہ ملک اسلام کے نام پر بناہے اسے کچھ نہیں ہونے والا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قیام پاکستان ہوگیا، اب انشاء اللہ عمران خان کے ہاتھ سے ہی تکمیل پاکستان بھی ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ اس ملک نے سب سے اونچی اڑان اڑنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قوم کو جس لیڈر پر اعتماد ہے ،یہ مسخرے ان پر عدم اعتماد لیکر آئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چوروں نے قوم کو للکارا ہے،اب قوم جاگ چکی ہے، ہم جیتے ہوئے ہیں اس کا نتیجہ 27 مارچ کو ہونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نظم و ضبط اور معیار کو ہمیشہ اونچا رکھنا ہے۔سینئر وزیر عبید اللہ بیگ نے کہاکہ لٹیرے اور ڈاکووں کو بے نقاب کرنے نکلے ہیں، ہم ملک و قوم کو بچانے میدان میں نکلے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کا کپتان بے داغ ہیں،نیڈ اینڈ کلین لیڈر پر ہم سب کو فخر ہے۔انہوںنے کہاکہ دیگر جماعتوں کو چیلنج کرتا ہوں وہ گلگت بلتستان میں اتنا بڑا جلسہ کرکے دکھائیں، پاکستانی قوم منی لانڈرنگ والوں کو رد کرکے دکھائے گی، عمران خان قوم کو غیرت مندی کے ساتھ آگے لانا چاہتے ہیں ،پاکستان ایک مضبوط لیڈر کے ہاتھ میں ہے۔







