شاداب خان 291

قومی کرکٹر شاداب خان کل ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹر شاداب خان کل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شاداب خان منگل کو ہائی پرفارمنس سینٹر پہنچ کر انجری کا معائنہ کرائیں گے، لیگ اسپنر کو ڈاکٹر نے 6ہفتے کا آرام تجویز کیا تھا، اس لیے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا حصہ بننا تو ممکن نہیں تاہم بحالی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے 20فروری کو شروع ہونے والی پی ایس ایل میں کا حصہ بنیں گے، نیوزی لینڈ میں ہی ان فٹ ہونے والے اوپنر امام الحق کی فٹنس بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔بابر اعظم اور امام الحق کی جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں شرکت یقینی ہے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان 14جنوری کو متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں