ڈربی (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے دوسرے 4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد24تا 27جولائی تک ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق (آج) بدھ 22جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی، یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔
23جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 24تا 27جولائی تک قومی کرکٹ ٹیم کے4 روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ کا انعقاد ہوگا ۔
28جولائی کو قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن بذریعہ ویڈیو کانفرنس، میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے لیے دستیاب ہوگا۔ اس حوالے سے تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔29جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کریگی۔
یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔ 30جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم تین، تین گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز برطانوی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔یکم اگست کو قومی اسکواڈ پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے ڈربی سے مانچسٹر روانہ ہوگا ۔