لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم رواں سال اگست میں افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز رواں سال اگست میں کھیلی جائے گی تاہم سیریز کے شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے،
توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتی ہیں۔رواں سال پڑوسی ممالک نے شارجہ میں تین میچوں کی ٹی20 سیریز کھیلی جس میں افغان ٹیم نے 1ـ2 سے کامیابی سمیٹی تھی، دونوں ٹیمیں ایشیاکپ سے قبل سیریز کھیل کر تیاری کریں گی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونا ہے،
جس کے مطابق ٹورنامنٹ کے پہلے چار میچز پاکستان میں ہوں گے، جس کے بعد فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا شفٹ ہوجائے گا۔قومی ٹیم ایشیاکپ میں اپنا پہلا گروپ میچ 31 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب بھی اسی روز ہوگی۔