اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی آج لاہور کے مقامی ہوٹل میں رپورٹ کریں گے،ان کھلاڑیوں میں صہیب مقصود، محمد حفیظ، اعظم خان، آصف علی اور عماد وسیم شامل ہیں ،کھلاڑیوں کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ گزشتہ روز ان کے گھروں میں کی گئی،ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوٹل پہنچنے پر کی جائے گی،
کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آنے پر یہ تمام کھلاڑی 19 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے،این ایچ پی سی کے کوچ عمر رشید کھلاڑیوں کی معاونت کریں گے۔ یاد رہے کہ تمام ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آچکے ہیں









