حمزہ شہباز شریف 43

قومی سلامتی کو للکارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی’حمزہ شہباز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف نے افغان سرحد پر جارحیت کے موثر جواب پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز کی سلامتی اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ افواج پاکستان کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا گیا ہے، دہشتگردی اور جارحیت کا جواب پاکستان اچھے طریقے سے دینا جانتا ہے،قومی سلامتی کو للکارنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی قابل فخر ہے، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل تسخیر ہاتھوں میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں