لاہور( رپورٹنگ آن لائن)قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ۔13سے 19اکتوبر تک جاری نے والی مہم مہم کے دوران 4کروڑ 50لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بچوں کی قوتِ مدافعت بڑھانے کے لیے وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جائے گی۔
ترجمان کے مطابق13اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 4لاکھ سے زائد تربیت یافتہ پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔پنجاب میں 2کروڑ 30لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے۔