اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )قومی اسمبلی میں پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کی تحریک منظورہو گئی،گزشتہ روز مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی سینٹ اور قومی اسمبلی کے 24ارکان پر مشتمل ہوگی
،نیب بل قائمہ کمیٹی میں ہے اسے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے،خواجہ آصف نے کہا کہ جب پارلیمانی کمیٹی بن رہی ہے تو آج کے تمام بلز پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیئے جائیں۔ نیب بل جو قائمہ کمیٹی میں ہے اس کا مسودہ ہمیں دیا جائے تاکہ ہم اسے دیکھ لیں۔
دوسری جا نب خواجہ آصف کی تجویز پر عالمی عدالت انصاف میں نظر ثانی کا آرڈیننس بھی پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔