قومی اسمبلی

قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی.

قومی اسمبلی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2023ء پر اپنی رپورٹ پیش کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بل میں ترامیم پیش کیں جن کی ایوان سے شق وار منظوری لی گئی۔بعد ازاں قومی اسمبلی نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی