قومی اسمبلی اجلاس

قومی اسمبلی اجلاس :میڈیا ہاﺅسز کے 50 فیصد ادائیگیاں کر دی ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قومی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما برجیس طاہر نے کہا ہے کہ میڈیا میں غیر اعلانیہ پابندیاں کب تک چلے گی اور انکے واجبات کب تک ادا کیے جائیں گے،جس کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فرازنے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاوسز کی 50 فیصد ادائیگی کردی گئی ہیں باقی کی ایک ہفتے میں ادا کردی جائیں گی،

پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں تحریک انصاف کی حکومت میں سرکاری ٹی وی کی ٹاپ مینجمنٹ کے علاوہ کوئی بھرتی نہیں کی گئی،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی ناز بلوچ نے کہا کہ بہت سے چینلز کی سینسر شپ چل رہی ہے، کئی چینلز بند کئے جانے کی بات ہورہی ہیں سرکاری ادارے سے پرانے اینکرز کو کس طرح نکالا گیا؟

وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ تحریک انصاف کے دور میں پی ٹی وی میں کوئی بھرتیاں نہیں ہوئی،ہم نے صرف پی ٹی وی کے ٹاپ منیجمنٹ کو تبدیل کیا ہے،ٹاپ منیجمنٹ کو تبدیل کرنے کا مقصد اس ادارے کو دوبارہ اٹھانا ہے اگر ہماری دور حکومت میں بھرتیاں ہوئی ہے تو ثابت کرے،احساس پروگرام سے متعلق سوال کے جواب میں علی محمد خان نے جواب دیا کہ احساس پروگرام کے تحت سندھ کو اسکے حصے سے 10 فیصد زیادہ دیا گیا،سندھ اور بلوچستان کیلیے پنجاب نے قربانی دی ہے،

دس فیصد اس لیئے زیادہ دیا گیا کہ سندھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں،اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ سندھ کی ابادی بیس نہیں 23 فیصد سے زیادہ ہے،معزز ایوان میں اعداد و شمار تو درست پیش کیئے جائیں،وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاکہ احساس پروگرام میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں بارہ ہزار روپے دیئے گئے۔

سندھ کا حصہ بیس فیصد بنتا تھا تیس فیصد دیا گیا۔ ہم سندھ میں اپوزیشن کی حکومت کی نظر نہیں عوام کے مسائل کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ سندھ سے شائد زیادہ درخواستیں وہاں زیادہ سخت لاک ڈاون کی وجہ سے آئی تھیں،برجیس طاہر نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگائی جارہی ہیں، چینلز بند کئے جارہے ہیں،علی محمد خان نے کہاکہ ہم کس کو سزا نہیں دیتے سزا صرف اللہ دیتا ہے،سزا دینے کے لیے آپ نے ہی ایک ادارہ بنایا،کونسل آف کیمپلیٹ چینلز کی شکایات کا ازالہ کرتے ہیں ،

ناز بلوچ نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کے دوہری شہریت ہے سرکاری ٹی وی پر پاکستان کے دو غلط نقشے دکھائے اس معاملے میں نچلے سٹاف کو فارغ کردیا گیا،پی ٹی وی ایم ڈی دوہری شہریت کے حامل ہیںدوہری شہریت کے حامل شخص کسی ریاستی ادارے کا سربراہ بن سکتے ہیںچیئرمین پی ٹی وی کی عمر ساٹھ سال سے زیادہ ہے۔

ہمارے دور میں ساٹھ سال سے زائد عمر پر عطاءالحق قاسمی کو ہٹایا گیا تھا۔اب یہاں کیوں عدالتی فیصلوں کی کیوں خلاف ورزی کی جارہی ہے۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ کشمیر کے جھنڈے کے حوالے سے معاملے کو ایزی نہیں لیا جائے گا،اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں فی الحال عمر کے چکر میں نہ پڑیں,اور بہت سے چیئرمین بھی ساٹھ سال سے زائد عمر کے ہیں.